گورنر ہاؤس سندھ کو شہریوں کیلئے کھول دیا گیا

گورنر سندھ عمران اسماعیل کی ہدایت پر کراچی میں واقع گورنر ہاؤس سندھ کا مخصوص حصہ عوام کیلئے کھول دیا گیا ہے۔ گورنر ہاوس کو 7 ستمبر 2018ء کی صبح پہلی بار عوام کیلئے کھولا گیا۔

گورنر ہاؤس کے مخصوص حصے میں واقع پارک میں شہریوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہا، اس موقع پر سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے۔ واضح رہے کہ جمعرات کے روز گورنر سندھ کی جانب سے گورنر ہاؤس میں شہریوں کے داخلے کی ہدایات جاری کی گئی تھیں۔

اس سلسلے میں جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق شہری گیٹ نمبر ایک سے شناخت کے بعد گورنر ہاؤس میں داخل ہوسکیں گے، گورنر ہاؤس میں گروپ کی صورت میں داخلے کے لیے پیشگی تحریری درخواست دے کر اجازت حاصل کرنی ہوگی۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شہری روزانہ صبح 6 بجے سے 10 بجے تک گورنر ہاؤس آسکتے ہیں، جب کہ اتوار کے روز شام 4:30 سے 6:30 بجے تک ہوگا۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ چونکہ گورنر ہاؤس قومی اثاثہ ہے، اس لئے اس کی دیکھ بھال ہم سب کی ذمہ داری ہے، گورنر ہاؤس کی املاک کو نقصان پہنچانا قانوناً جرم ہوگا ۔

اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے الیکشن سے قبل اعلان کیا تھا کہ اگر ان کی حکومت بن گئی تو تمام گورنر ہاؤسز کو فلاحی کاموں کے لیے استعمال میں لائیں گے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے