شمالی کوریا میں شدید سیلاب سے 76 افراد ہلاک، 80 شہری لاپتہ

پیانگ یانک: شمالی کوریا میں شدید سیلاب کے سبب 76 افراد ہلاک اور 80 سے زائد لاپتہ ہوگئے۔

شمالی کوریا میں شدید سیلاب کے سبب 76 افراد ہلاک اور 80 سے زائد لاپتہ ہوگئے، جن میں کئی بچے بھی شامل ہیں۔

شمالی اور جنوبی ہوانگھائی صوبوں میں شدید بارشوں کے سبب آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے سبب 800 سے زائد عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا، مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

امدادی کارروائیاں جاری ہیں، شمالی کوریا میں بین الاقوامی ریڈکراس کے ملکی سربراہ جان فلیمنگ کے بقول ہزاروں لوگ اپنے گھروں سے محروم ہو گئے ہیں اور اب انھیں فوری طور پر خوراک، سر چھپانے کی جگہ، ادویہ اور پینے کے صاف پانی وغیرہ کی سخت ضرورت ہے، شمالی کوریا میں 2016 میں آنے والے شدید سیلاب میں بھی 130 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے