افغانستان میں طالبان کے حملے، 27 اہلکار جاں بحق

چین سے افغان فورسز کیلیے جنگی ہیلی کاپٹر بھی مہیا کرنیکی درخواست، چینی حکام کا کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا، چین اور افغانستان القاعدہ، داعش کا مقابلہ کرنے کیلیے تعاون کرینگے، بیجنگ میں افغان سفیر کی گفتگو۔ فوٹو: فائل

کابل / بیجنگ: افغانستان میں طالبان کے حملوں اور فائرنگ کے نتیجے میں27 افغان اہلکار جاں بحق ہوگئے جبکہ جوابی کارروائی میں 13 جنگجو بھی مارے گئے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق افغانستان کے جنوب مغربی صوبہ بادغیس میں طالبان کے حملے میں 11 افغان فوجی جاں بحق ہوگئے۔ حملہ ضلع اب کَماری میں کیا گیا، جھڑپ میں 13 طالبان بھی جاں بحق ہوئے، صوبہ تخار میں پولیس چیک پوسٹ پر طالبان کے حملے میں 8 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے، صوبائی کونسل کے رکن روح اللہ روفی کے مطابق طالبان ایک پولیس افسر کو یرغمال بنا کر ساتھ بھی لے گئے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق افغانستان کے ایک اور علاقے میں افغان اہلکار نے فائرنگ کر کے اپنے8 ساتھیوں کو قتل کردیا اور بعد میں ان کی لاشوں کو آگ لگا دی، قاتل اہلکار جاتے ہوئے سرکاری اسلحہ بھی ساتھ لے گیا، شبہ ہے کہ اہلکار طالبان سے ملا ہوا تھا، نیٹ نیوز کے مطابق افغان فوجی تربیت لینے کیلیے چین جائیں گے، اس بات کی اطلاع افغانستان کے چین میں سفیر جنان موسیٰ زئی نے دی ہے۔

افغان سفیر نے کہا کہ دونوں ممالک القاعدہ اور داعش کا مقابلہ کرنے کیلیے تعاون کریں گے، جنان موسیٰ زئی نے چین سے درخواست بھی کی کہ وہ افغان فورسز کیلیے جنگی ہیلی کاپٹر بھی مہیا کرے، اس حوالے سے چینی حکام کا کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ طبی انخلا کے کام کیلیے چینی فوج نے دو پروں والے ٹرانسپورٹ طیارے فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے، جبکہ ان طیاروں کا عملہ پہلے ہی چین میں تربیت حاصل کر رہا ہے۔

موسیٰ زئی نے کہا کہ ہیلی کاپٹروں کے بارے میں ہماری درخواست پر چین کا جواب ’’مثبت‘‘ تھا۔ چین کی وزارت دفاع نے رابطہ کرنے پر اپنا ردعمل ظاہر کرنے کا فوری طور پر کوئی جواب نہیں دیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے