ناؤمی اوساکا بنی گرینڈ سلیم چیمپئن، سرینا نے امپائر کو چور کہہ دیا اور جنسی تعصب کا الزام بھی لگا ڈالا

نیویارک: امریکی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں امریکی ٹینس کھلاڑی سرینا ولیمز نے جاپانی حریف نوامی اوساکا کے ہاتھوں شکست پر امپائر پر بھڑک اٹھیں اور انہیں چور قرار دے دیا۔

نیویارک میں ہونے والے گرینڈ سلم چیمپئن شپ فائنل میں جاپان کی اومی اوساکا نے سرینا کو 2-6 اور 4-6 سے اپ سیٹ شکست دی اور جاپان کی پہلی گرینڈ سلم چیمپئن بن گئیں۔

کھیل کے دوران سرینا کے کوچ کی جانب سے انہیں اشارے کرنے پر امپائر نے کوڈ وائلیشن دی تو سرینا بھڑک اٹھیں جس سے ان کے حریف کو پوائنٹ مل گیا۔

امپائر نے سرینا پر الزام عائد کیا کہ وہ میچ کے دوران کوچ سے اشارے لے رہی ہیں جس کی اجازت نہیں جب کہ سرینا نے اس کی تردید کردی، ان کا کہنا تھا کہ وہ کبھی چیٹنگ نہیں کرتیں اور ایسی جیت سے وہ ہارنے کو ترجیح دیتی ہیں۔

بعد ازاں دوسرے سیٹ میں سرینا نے غصے میں آکر زمین پر ریکٹ پٹخ دیا جس پر انہیں پنالٹی کا بھی سامنا کرنا پڑا اور یوں ان کی حریف کو ایک اور پوائنٹ ملا۔

اس پر سرینا نے امپائر کو جھوٹا اور چور قرار دے دیا اور میچ کے دوران ہی کہا کہ انہوں نے مرد کھلاڑیوں کے میچز بھی دیکھیں ہیں، وہ اس سے زیادہ کچھ کہہ دیتے ہیں لیکن انہیں کچھ نہیں کہا جاتا، لیکن میں خواتین کے لیے لڑتی رہوں گی۔

میچ کے اختتام پر امپائر نے جاپانی کھلاڑی اومی اوساکا کی کامیابی کا اعلان کیا تو سرینا ولیم آنسوؤں سے رونے لگیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے