ملتان: طالب علم پر 20 سے زائد افراد کا بدترین تشدد، ویڈیو منظر عام پر آگئی

ملتان کی بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی میں طلبا تنظیموں کے جھگڑے کے دوران حریف تنظیم کی جانب سے ایک نہتے طالب علم کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہت کہ ایک تنظیم کے 20 سے 25 افراد نے ہاسٹل کے کمرے میں گھس کر حریف تنظیم کے ایک نہتے طالب علم کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

گزشتہ ایک ماہ سے دو طلبہ تنظیموں کے درمیان ہاسٹلز کے معاملات کو لیکر جھگڑے جاری تھے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ ویڈیو گزشتہ پیر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حملہ آوروں نے ہاسٹل میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور وہاں موجود چیزوں کو نقصان پہنچایا۔

یونیورسٹی انتظامیہ کا موقف ہے کہ آج چھٹی کی وجہ سے معاملہ رکا ہوا ہے، کل اس حوالے سے انکوائری ہوگی۔

ملتان پولیس کا کہنا ہے کہ جھگڑے کے واقعے کا علم نہیں، یونیورسٹی انتظامیہ تحریری طور پر آگاہ کرے تو قانونی کارروائی کریں گے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے طالب علم پر تشدد کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی پی او ملتان سے رپورٹ طلب کرلی۔

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ ذمہ داروں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے