وزيراعظم کی چينی وزيرخارجہ كو سی پيك منصوبوں پر تيزی سے عملدرآمد كی يقين دہانی

اسلام آباد: وزيراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ چين ہمارا بااعتماد دوست ہے جب کہ چين اور پاكستان کی دوستی ہر آزمائش ميں پوری اتری ہے۔

پاکستان کے دورے پر آئے چینی وزیرخارجہ وانگ ژی نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی جس میں علاقائی صورتحال اور عالمی معاملات سمیت سی پیک منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ چین کے ساتھ دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے، حکومت سی پیک منصوبوں پر عمل درآمد کےلیے پرعزم ہے، سی پيك منصوبے سے خطے ميں معاشی سرگرميوں ميں اضافہ ہو گا اور دونوں ممالك ميں روزگار كے مواقع پيدا ہوں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ چين كی ترقی ديگر ممالك كے لیے ايك مثال ہے جب کہ چين ہمارا بااعتماد دوست ہے، چين اور پاكستان کی دوستی ہر آزمائش ميں پوری اتری ہے۔

وزيراعظم نے چينی وزيرخارجہ كو سی پيك منصوبوں پر تيزی سے عملدرآمد كی يقين دہانی بھی كرائی جب کہ چينی وزير خارجہ وانگ ژی نے وزيراعظم كو عہدہ سنبھالنے پر مباركباد پیش کی اور چين كا دورہ كرنے كی دعوت بھی دی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے