پنجاب کابینہ میں 10 نئے وزراء شامل کرنے کی حتمی منظوری

لاہور: پنجاب کابینہ میں 10 نئے وزراء شامل کرنے کی حتمی منظوری دے دی گئی، کابینہ میں 4 مشیر اور 5 معاونینِ خصوصی بھی شامل ہوں گے۔

وزیرِاعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جمعہ کو 9 وزراء کے ناموں کی منظوری دی تھی اور اب مزید ایک وزیر کے نام کی منظوری بھی دی گئی ہے۔

گورنر پنجاب چوہدری سرور کل نئے وزراء، مشیروں اور معاونین خصوصی سے حلف لیں گے۔

سید سعید الحسن شاہ، مہر محمد اسلم بھروانہ، سید حسنین جہانیاں گردیزی، محمد اجمل، محمد اخلاق، آشفہ ریاض، شوکت لالیکا، زوار حسین وڑائچ اور اعجاز مسیح وزراء کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔

دوسری جانب عبدالحئی دستی، فیصل حیات جبوانہ اور محمد حنیف ایڈوائزر ہوں گے جبکہ رفاقت علی گیلانی، امیر محمد خان، خرم خان لغاری، عمر فاروق اور محمد سلمان خصوصی معاون ہوں گے۔

10 نئے وزراء کی شمولیت کے بعد پنجاب کابینہ میں وزراء کی تعداد 33 ہوجائے گی۔

یاد رہے کہ پنجاب کی 23 رکنی کابینہ نے 27 اگست کو قائم مقام گورنر چوہدری پرویز الٰہی سے حلف لیا تھا۔

حلف اٹھانے والوں میں میاں محمود الرشید، علیم خان، فیاض الحسن چوہان، حافظ ممتاز احمد، مخدوم ہاشم بخت، سمیع اللہ چوہدری اور یاسر ہمایوں سرفراز سمیت دیگر شامل تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے