پہلا ون ڈے :پاکستان نے زمبابوے کو 131رنز سے ہرادیا

pak team

پاکستان نے زمبابوے کو پہلے ایک روزہ انٹرنیشنل میچ میں131رنز سے ہراکر تین میچوں کی سیریزمیں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔

گرین شرٹس نے میزبان سائیڈ کو جیت کے لیے 260 رنز کا ہدف دیا تھا تاہم وہ اسے حاصل کرنے میں ناکام رہے اور پوری زمبابوے ٹیم 37اوورز میں 128رنز پر ڈھیرہوگئی۔

اس سے قبل میزبان ٹیم کے کپتان ایلٹن چگمبرا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی،جس پر گرین شرٹس نے اپنے مقررہ پچاس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 259رنز بنائے ۔ جواب میں زمبابوے کے بیٹسمین ایک بار پھر ناکام رہے اور انکی وکٹیں مسلسل گرتی رہیں اور کوئی افریقی بیٹسمین پاکستان بولروں کا جم کر مقابلہ نہ کرسکا۔

صرف شان ویلمز 26، کپتان چگمبرا 22اور سکندر رضا 19رنز بناسکے۔پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے 6جبکہ شعیب ملک نے تین اور عماد وسیم نے ایک وکٹ اپنے نام کی۔اپنے دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ایک روزہ میچ ہفتے کو اسی گرائونڈ پر کھیلا جائے گا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے