میں یہ فیصلہ کروں گی کہ مجھے شاہ رخ کے ساتھ کب کام کرنا ہے، میرا کا دعویٰ

اپنی قدرو منزلت کو پہچاننے کی قیمت بہت زیادہ نہیں ہوتی اور میں اپنا اعتراف کرتی ہوں، اداکارہ میرا — فوٹو: فائل
لالی وڈ اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ بالی وڈ اسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ فلم میں کام کرنے کا فیصلہ وہ خود کریں گی۔

اداکارہ میرا خبروں میں رہنے کا فن خوب جانتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ کبھی اپنی گلابی انگلش تو کبھی دیگر کسی تنازع کے باعث شہ سرخیوں میں رہتی ہیں۔

گزشتہ دنوں میرا نے اداکارہ ماہرہ خان کی تعریف کرکے نہ صرف سب کو حیران کردیا تھا بلکہ سوشل میڈیا پر کافی داد بھی سمیٹی تھی لیکن اب انہوں نے بالی وڈ اسٹار شاہ رخ خان سے متعلق بیان دے کر سب کو چونکا دیا ہے۔

اداکارہ میرا کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ ایک مرتبہ مجھ سے لاس اینجلس ٹائمز کے رپورٹر نے پوچھا کہ اگر آپ ایک سپر اسٹار ہیں تو شاہ رخ خان کب آپ کے ساتھ کام کریں گے؟

میرا کے مطابق صحافی کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں ہی یہ فیصلہ کروں گی کہ مجھے شاہ رخ خان کے ساتھ کب کام کرنا ہے۔

میرا کا یہ بیان سوشل میڈیا پر مداحوں کو پسند نہیں آیا ہے اور کئی ٹوئٹر صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پبلسٹی اسٹنٹ قرار دیا۔

بعض ٹوئٹر صارف نے میرا کا مذاق اڑایا ہے تو بعض نے ان کی انگلش کی تعریف کی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے