نکاح پر نکاح کیس،میرا کے دوسرے شوہرکے وارنٹ جاری

meera

پاکستانی اداکارہ میرا کے نکاح پر نکاح کیس میں عدالت نے میرا کے دوسرے شوہر کیپٹن نوید کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔عدالت نے کیس کی اگلی سماعت تک تھانہ ڈیفنس کو کیپٹن نوید کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

اس سے قبل کیس کی سماعت شروع ہوئی تو عدالت نے کمرہ عدالت میں تاخیر سے پہنچنے پر میرا کی سرزنش کی جس پر اداکارہ کے وکیل نے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ دیگر کیسز میں مصروفیت کے باعث تاخیر ہوئی۔

عدالت کے روبرو میرا کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عتیق الرحمان ایک فراڈیا شخص ہے جس پر عدالت نے وکیل کو الزام تراشی سے گریز کرنے کا حکم دیا۔ کیس کی کارروائی سمیٹتے ہوئے عدالت نے کیپٹن نوید کی گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے سماعت اکتیس اکتوبر تک ملتوی کر دی ہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے