شیخ رشید کا دسمبر تک ریلوے کو بہترین بنانے اور خسارہ ختم کرنے کا اعلان

راولپنڈی: وزیر ریلوے شیخ رشید نے 30 دسمبر تک ریلوے کو بہترین بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک سال میں ریلوے کے 42 ملین کا خسارہ ختم کریں گے۔

راولپنڈی ریلوے اسٹیشن کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے ہمیں ریلوے کا جو ٹاسک دیا ہے اسے پورا کریں گے اور وعدہ کرتا ہوں بھیس بدل کر گاڑیوں کو چیک کروں گا۔

شیخ رشید نے کہا کہ ریلوے میں وائی فائی ہوگا، 24 گھنٹے پنکھے اور لائٹس ہوں گی، خزانہ خالی ہے تاہم دستیاب وسائل سے ہی کام لیں گے اور کوشش ہوگی کرایہ بڑھانے کے بجائے سستی ٹرین چلائیں۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ایک سال میں ریلوے کا 42 ملین کا خسارہ ختم کریں گے اور 30 دسمبر تک ریلوے کو بہترین بناتے ہوئے کوئٹہ سے تفتان تک گیج بنائیں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ ایک دو مچھلیاں سارے تالاب کو خراب کرتی ہیں تاہم کرپشن کے خلاف زیرو ٹالیرنس ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے