آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے ملاقات کی جس میں علاقائی سیکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے جنرل قمر جاوید باجوہ سے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بہتری کے لیے کام جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔