تباہ کن سمندری طوفان ’فلورنس‘ امریکی سرزمین میں داخل

تباہ کن سمندری طوفان ’فلورنس‘ امریکی سرزمین میں داخل ہو گیا ہے، جس کی وجہ سے بڑے علاقے میں طوفانی ہواؤں، موسلادھار بارشوں اور خطرناک سیلابوں کا خدشہ ہے۔

طوفان کا مرکز ریاست شمالی کیرولائنا کے علاقے رائٹس ول بیچ میں ڈیڑھ سو کلومیٹر کی ہواؤں کے ساتھ داخل ہوا۔

طوفان کے بیرونی حصوں نے پہلے ہی ساحلی علاقوں کو شرابور کر دیا ہے۔ نیو برن شہر میں بیسیوں لوگ امداد کے منتظر ہیں۔

دس لاکھ سے زیادہ لوگوں کو علاقہ چھوڑ کر جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

شمالی کیرولائنا کے گورنر روئے کوپر نے کہا: ‘طوفان کے ابتدائی حصے پہلے ہی ہم تک پہنچ گئے ہیں لیکن ابھی اس کے کئی دن باقی ہیں۔’

امریکی کے قومی موسمیاتی ادارے نے پیش گوئی کی ہے کہ شمالی کیرولائنا میں صرف دو سے تین دنوں میں اتنی بارش متوقع ہے جو آٹھ مہینوں میں ہوا کرتی ہے۔

[pullquote]خطرہ کیا ہے؟[/pullquote]

نیشنل ہریکین سینٹر کے مطابق طوفان کی شدت میں کمی واقع ہو رہی ہے لیکن پھر بھی طوفان شدید بارشوں کی وجہ سے بےحد خطرناک ہے۔

ہنگامی ادارے فیما کے سربراہ بروک لانگ نے کہا: ‘بدقسمتی سے بارشوں سے آنے والے سیلاب سے بہت سے لوگ مارے جاتے ہیں۔’

انھوں نے کہا کہ نشیبی علاقوں اور دریاؤں، ندیوں اور نہروں کے قریب رہنے والے زیادہ خطرے کی زد میں ہیں۔

شمالی اور جنوبی کیرولائنا اور ورجنیا میں 12 ہزار لوگ ہنگامی پناہ گاہوں میں رہنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

یہاں آنے والے بہت سے لوگوں کو خدشہ ہے کہ جب وہ گھر لوٹیں گے تو آگے سے شاید گھر ہی موجود نہیں ہو گا، یا پھر ان کی نوکریاں ہی ختم ہو جائیں گی۔

تاہم سبھی لوگوں نے ہنگامی تنبیہ پر عمل نہیں کیا۔

ولمنگٹن شہر ایک ریستوران کے باہر لوگوں کی قطار دیکھی گئی ہے۔

شمالی کیرولائنا کے ایک شخص نے کہا کہ وہ اپنے کتے کے ہمراہ گھر پر ہی رہیں گے کیوں کہ پناہ گاہیں پالتو جانوروں کو قبول کرنے سے انکاری ہیں۔

ابھی سے 15 ہزار لوگ بغیر بجلی کے ہیں، لیکن خدشہ ہے کہ طوفان کے دوران 30 لاکھ لوگوں کے گھروں میں بجلی نہیں ہو گی۔

علاقے کے پٹرول پمپ بھی پٹرول کی قلت کا شکار ہو گئے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے