نواز شریف کی والدہ کے ہمراہ بیگم کلثوم نواز کی قبر پر حاضری و فاتحہ خوانی

سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی قبر پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

کینسر کے مرض میں مبتلا بیگم کلثوم نواز 11 ستمبر کو لندن میں انتقال کرگئی تھیں، ان کی رسم قل اتوار کو ادا کی جائے گی۔

ایون فیلڈ ریفرنس میں قید کی سزا پانے والے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو کلثوم نواز کی نماز جنازہ اور تدفین میں شرکت کیلئے پیرول پر رہائی دی گئی تھی۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف نے والدہ کے ہمراہ بیگم کلثوم نوازکی قبر پرحاضری دی، قبر پرپھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی جبکہ جاتی امرا میں بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر تعزیت کیلئے آنے والوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

نواز شریف کے بھائی شہباز شریف نے بھی بیگم کلثوم نواز کی تدفین میں شرکت کے لیے آنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کی دعاؤں نے دکھ کی اس گھڑی میں پورے خاندان کی ڈھارس بندھائی۔

شہباز شریف نے کہا کہ کلثوم نواز کی رسم قل میں صرف خاندان کے افراد ہی شریک ہوں گے،عوام اور ہمدرد کلثوم نواز کے لیے اپنے علاقوں میں ہی دعاؤں اور قرآن خوانی کا اہتمام کرکےجزائے خیر میں حصہ ڈالیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ ‎رسم قل میں صرف شریف فیملی کی شرکت کا فیصلہ عوام اور ہمدردوں کو زحمت اور پریشانی سے بچانے کے لیے کیا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے