کافی سے گردوں کے مریضوں کو فائدہ ہوتا ہے، تحقیق

لزبن، پرتگال: کافی پر کی گئی ایک تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ گردوں کے مریض اگر اس کا باقاعدہ روزانہ استعمال کریں تو اس سے ان کی عمر میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

اس ضمن میں پرتگال میں واقع نارتھ لزبن ہاسپٹل سینٹر کے ماہر ڈاکٹر میگوئل بگوٹے ویرا نے گردے کے مرض میں برسوں سے مبتلا ہزاروں مریضوں پر ایک طویل سروے کیا ہے۔ مطالعے میں 1999 سے 2000 تک امریکہ میں گردوں کے 4,863 مریضوں کا احتیاط سے جائزہ لیا گیا۔

اس سروے میں معاشی صورتحال، رنگ، نسل، ماحول، جنس، طرزِ حیات اور غذا کو بھی شامل کیا گیا۔ معلوم ہوا کہ مناسب مقدار میں کافی پینے والوں کی بیماری کے باوجود عمر زیادہ رہی تھی جبکہ کم کافی پینے والے مریض جلد اس دنیا سے رخصت ہوگئے۔ واضح رہے کہ اس سروے میں گردے کے وہ مریض شامل تھے جو اس بیماری کی شدید کیفیت کے شکار تھے۔

ماہرین نے اندازہ لگایا کہ اگر گردے کے مریض روزانہ کافی استعمال کریں تو اس سے اگلے پانچ برس کے اندر انتقال ہونے کا خطرہ 25 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔

یہ تحقیق جرنل آف نیفرولوجی، ڈائلیسِس اینڈ ٹرانسپلانٹیشن کی 12 ستمبر کی اشاعت میں شائع ہوئی ہے۔

اپنی رپورٹ میں ماہرین نے لکھا ہے کہ گردے کے مریض یہ کم خرچ اور آسان طریقہ اختیار کرکے اپنی عمر طویل کرسکتے ہیں کیونکہ کافی کے بہت سے فوائد ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کافی میں موجود نائٹرک آکسائیڈ خون اور گردوں کی نالیوں کو صاف اور صحتمند رکھتا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے