بھارت میں جنونی ہندوؤں نے مسلمان نوجوان کو تشدد کرکے قتل کردیا

بھارتی ریاست منی پور میں جنونی ہندوؤں نے کار چوری کا الزام لگا کر مسلمان نوجوان کو بہیمانہ تشدد کرکے قتل کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ منی پور کے علاقے تھروئی جام میں پیش آیا جہاں مشتعل ہندوؤں کے ایک ہجوم نے26 سالہ مسلمان نوجوان فاروق خان کو کار چوری کا الزام لگا کر اس پر لاٹھیوں کی بارش کردی اور وحشیانہ تشدد کرکے نوجوان کی جان لے لی۔

پولیس نے واقعے میں ملوث پانچ افراد کو گرفتار کیا تو انتہا پسند ہندووں نے ساتھیوں کی رہائی کیلئے پولیس اسٹیشن پردھاوا بول دیا، ملزمان نے پولیس اہلکارں کو بھی مار مار کر زخمی کردیا۔

دوسری جانب مقتول کے اہل خانہ نے حکومت س انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کی جان لینے والے ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے