نواز شریف، مریم اور صفدر کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کیلئے ایئرپورٹ پہنچادیا گیا

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر کو لاہور سے اڈیالہ جیل منتقل کیا جارہا ہے۔

سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے تینوں افراد کو پیرول پر رہا کیا گیا تھا جس کا وقت آج سہہ پہر 4 بجے ختم ہورہا ہے۔

جیل انتظامیہ کی جانب سے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو جاتی امراء سے لاہور ایئرپورٹ لایا گیا جہاں سے خصوصی طیارے کے ذریعے انہیں اڈیالہ جیل لے جایا جائے گا۔

اڈیالہ جیل کے تین افسران بھی نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے ہمراہ ہیں جب کہ شہباز شریف راولپنڈی تک نواز شریف کے ہمراہ جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف، نواز شریف و دیگر کی جیل منتقلی کے بعد واپس لاہور جائیں گے اور پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔

نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو کلثوم نواز کے انتقال پر اڈیالہ جیل سے 12 گھنٹے کے لیے پیرول رول پر رہائی دی گئی جس کی مدت میں آج شامل 4 بجے تک کے لیے توسیع کی گئی۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ پنجاب کے مطابق نواز شریف، مریم اور کیپٹن صفدر کی جانب سے پیرول میں توسیع کی کوئی درخواست نہیں ملی۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت سے سزا یافتہ ہیں اور 13 جولائی سے اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے