وزیراعظم ہاؤس کی 62 گاڑیاں 18 کروڑ میں نیلام، 40 باقی

اسلام آباد: حکومت کی کفایت شعاری مہم کے تحت وزیراعظم ہاؤس کی 62 گاڑیاں 18 کروڑ میں نیلام ہوگئیں جب کہ 40 گاڑیاں رہ گئیں۔

وزیر اعظم آفس میں جاری نیلامی میں 102 گاڑیوں میں سے 62 گاڑیاں فروخت ہوگئیں جب کہ 40 گاڑیاں نیلام نہ ہوسکیں۔

نیلامی کمیٹی کے مطابق 27 بلٹ پروف گاڑیوں میں سے صرف 7 گاڑیاں 12 کروڑ 46 لاکھ میں نیلام ہوئیں اور وزیر اعظم ہاؤس کی 2 بم پروف گاڑیاں نیلام نہ ہو سکیں۔

نیلامی کمیٹی کا کہنا ہے کہ 62 گاڑیوں کی نیلامی سے 18 کروڑ روپے حاصل ہوئے ہیں جب کہ ایک گاڑی کے خریدار نے پیشگی رقم ادا نہیں کی۔

وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے کفایت شعاری پالیسی کے تحت وزیر اعظم ہاؤس کے زیر استعمال اضافی گاڑیوں کی نیلامی کا حکم دیا تھا۔ اس کے علاوہ حکومت نے وزیر اعظم ہاؤس میں موجود 8 بھینسیں اور 4 ہیلی کاپٹرز بھی نیلام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے