وزیراعظم عمران خان سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

مدینہ منورہ: وزیراعظم عمران خان اپنے 2 روزہ پہلے سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچے ہیں۔

گورنر مدینہ شہزادہ فیصل بن سلمان نے وزیر اعظم عمران خان کا استقبال کیا جب کہ پاکستانی سفیر خان ہشام بن صدیق، سعودی حکام اور قونصلیٹ کے افسران بھی موجود تھے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر اطلاعات فوادچوہدری اور مشیر تجارت عبد رزاق داؤد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان وفد کے ہمراہ روضئہ رسول ﷺ پر حاضری دیں گے ، نوافل اور نماز مغرب ادا کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان آج عمرہ کرنے مکہ مکرمہ جائیں گے اور ان کی سعودی قیادت سے ملاقات کل ہوگی جب کہ وزیراعظم سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی سے بھی ملاقات کریں گے۔

ذرائع کا کہناہےکہ وزیراعظم عمران خان متحدہ عرب امارات کے ولی عہد کی دعوت پر یو اے ای بھی جائیں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر یہ دورہ کر رہے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی فرمانروا اور ولی عہد سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔

وزیراعظم سے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف بن احمد بھی ملاقات کریں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے