ملک بھر میں 8 محرم الحرام کے جلوس، مختلف شہروں میں موبائل فون سروس بند

ملک بھر میں 8 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے اور مجالس میں حضرت عباس علمدار رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا خصوصی ذکر ہوگا۔

شہدائے کربلا کی یاد میں راولپنڈی، ملتان، بہاولپور، سیالکوٹ اور حیدرآباد سمیت دیگر شہروں میں شبیہ علم اور ذوالجناح کے جلوس نکالے جائیں گے جب کہ کئی شہریوں میں موبائل فون سروس بند کردی گئی ہے۔

جلوسوں کی سیکیورٹی کے لیے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں، جلوسوں کی گزر گاہوں کو کنٹینرز اور دیگر رکاوٹیں لگا کر بند کیا گیا ہے جب کہ ٹریفک کو متبادل راستوں پر موڑا گیا ہے۔

پاراچنار میں سیکیورٹی انتظامات کے پیش نظر پاک افغان سرحد سیل کردی گئی ہے۔

پولیس، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے جلوسوں کی سیکیورٹی پر مامور ہیں جب کہ ٹریفک پولیس کے اہلکار بھی خدمات پیش کر رہے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے