حکومت کا گردشی قرضوں کی مد میں 50 ارب روپے فوری ادا کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے گردشی قرضوں کی مد میں 50 ارب روپے فوری ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق 50 ارب روپے جاری کرنے کا فیصلہ آئی پی پیز کی طرف سے بجلی کی پیداوار بند کرنے کی دھمکی پر کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محرم الحرام اور ہفتہ وار چھٹیوں کی وجہ سے ادائیگی مرحلہ وار پیر کے روز سے کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق پیر کے روز 34 ارب روپے وزارت توانائی کو دیئے جائیں گے جس کے بعد 16 ارب روپے رواں ماہ کے آخر میں ادا ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گردشی قرضوں کی ادائیگی کے لیے 50 ارب روپے 8 پاکستانی بنکوں سے قرض لیے گئے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے