سپریم کورٹ نے وزیراعظم عمران خان کی نااہلی سے متعلق درخواست خارج کردی

اسلام آباد: درخواست گزار کی جانب سے پٹیشن واپس لینے پر سپریم کورٹ آف پاکستان نے وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کے لیے دائر درخواست خارج کردی۔

واضح رہے کہ عمران خان کی نااہلی کے لیے درخواست مسلم لیگ (ن) کے بیرسٹر دانیال چوہدری نے گزشتہ برس دائر کی تھی۔

درخواست گزار نے مؤقف اپنایا تھا کہ عمران خان آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت رکن اسمبلی رہنے کے اہل نہیں ہیں۔

سپریم کورٹ نے 20 ستمبر کو اس درخواست کو آج سماعت کے لیے مقرر کیا تھا۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اعجازالاحسن پر مشتمل سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے آج دانیال چوہدری کی درخواست پر سماعت کی۔

سماعت کے دوران بیرسٹر دانیال چوہدری نے عمران خان کی نااہلی سے متعلق اپنی پٹیشن واپس لے لی، جس پر سپریم کورٹ نے درخواست خارج کردی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے