احتساب عدالت نے نواز شریف کو تین دن حاضری سے استثنیٰ دیدیا

احتساب عدالت نے العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو تین دن کی حاضری سے استثنیٰ دے دیا۔

وکیل خواجہ حارث نے نواز شریف کی جانب سے 5 دن کے لئے استثنیٰ کی درخواست دائر کی جس پر عدالت نے تین دن کےلئے حاضری سے استثنیٰ دیا۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ کلثوم نواز کی وفات کے بعد نواز شریف صدمے کی کیفیت میں ہیں، نواز شریف کو معمول پر آنے کے لئے وقت درکار ہے۔ جیل سے رہائی کے بعد میاں صاحب کو ایڈجسٹ کرنے میں تھوڑا وقت لگے گا۔

نیب نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی مخالفت کی۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ قانون صرف دکھ اور کرب میں مبتلا ہونے کی بنا پر استثنیٰ نہیں دیا جا سکتا۔ وکیل خواجہ حارث نے کہا ٹرائل میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی، ہم یہاں موجود ہیں۔

نواز شریف نے ابراہیم ہارون ایڈووکیٹ کو اپنی جگہ نمائندہ مقرر کر دیا ہے، نوازشریف کی جگہ ابراہیم ہارون ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوا کریں گے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے