گوئٹے مالا میں لینڈ سلائڈنگ سے 30 افراد ہلاک، 600 سے زائد لاپتہ

us

وسطی امریکی ملک گوئٹے مالا میں طوفانی بارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ سے 30 افراد ہلاک اور سیکڑوں لاپتہ ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گوئٹے مالا میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی ہے اور شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں 30 افراد ہلاک جب کہ 600 سے زائد لاپتہ ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق صرف ال کمبرے ڈوس نامی گاؤں سے 26 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔

گوئٹے مالا کی ڈیزاسٹر ایجنسی کے حکام کا کہنا ہے کہ جس وقت لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ رونما ہوا تو زیادہ تر لوگ اپنے گھروں میں سورہے تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ 500 سے زائد ریسکیو اہلکار فلاحی کاموں میں ملوث ہیں جب کہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے