عمان میں گھر میں آتشزدگی، دم گھٹنے سے ایک ہی گھر کے 10 افراد جاں بحق

مسقط: سلطنت عمان میں گھر میں آتشزدگی کے باعث دم گھٹنے سے بچوں سمیت ایک ہی گھر کے 10 افراد جاں بحق ہو گئے۔

عمان کی پبلک اتھارٹی فار سول ڈیفنس اینڈ ایمبولنس کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ شمالی صوبہ صحم کے علاقہ خورالحمام میں پیش آیا۔

حکام کے مطابق تمام افراد کی ہلاکت دم گھٹنے کے باعث ہوئی، جاں بحق ہونے والوں میں 8 بہن بھائی اور والدین شامل ہیں جن کی عمریں ایک سال سے لیکر 49 سال کے درمیان ہیں۔

اتھارٹی فار سول ڈیفنس اینڈ ایمبولنس کے مطابق 2 بہن بھائی کالج میں ہونے محفوظ رہے جنہیں ٹیلی فون کال کر کے واقعے کی اطلاع دی گئی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے