جمعرات : 27 ستمبر 2018 کی اہم ترین عالمی خبریں

[pullquote]شادی شدہ خاتون سے جنسی تعلق جرم نہیں ہے، بھارتی سپریم کورٹ[/pullquote]

بھارتی سپریم کورٹ نے شادی شدہ خاتون سے جنسی تعلق کو جائز قرار دے دیا ہے۔ سپریم کورٹ کے مطابق ایسے جنسی تعلق کو جرم قرار دینا غیر آئینی ہے۔ یہ قانون ایک سو اٹھاون سال پہلے برطانوی دور میں بنایا گیا تھا۔ اس قانون کے تحت کسی دوسرے شخص کی رضامندی کے بغیر اس کی اہلیہ کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے والے شخص کو پانچ سال تک کی سزا سنائی جا سکتی تھی۔ سپریم کورٹ کے مطابق یہ قانون جنسی مساوات کے خلاف تھا۔

[pullquote]ترک صدر رجب طیب ایردوآن جرمنی پہنچ گئے[/pullquote]

ترک صدر رجب طیب ایردوآن تین روزہ سرکاری دورے پر جرمنی پہنچ گئے ہیں۔ آج رجب طیب ایردوآن جرمنی میں موجود غیر سرکاری ترک تنظیموں اور کاروباری شخصیات سے ملیں گے اور جمعے کے روز جرمن حکام ان کا باقاعدہ استقبال کریں گے۔ امید کی جا رہی ہے کہ اس دورے کے بعد جرمن ترک تعلقات میں بہتری پیدا ہو گی۔ دونوں ملکوں کے مابین حالیہ برس اس وقت سفارتی تعلقات کشیدہ ہو گئے تھے، جب ترکی میں جرمن صحافیوں کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔ ترک صدر اپنے جرمن ہم منصب فرانک والٹر شٹائن مائر کے علاوہ چانسلر انگیلا میرکل سے بھی ملاقات کریں گے۔ دونوں ممالک تجارتی امور پر توجہ مرکوز رکھیں گے کیوں کہ ترکی کو اس وقت معاشی مسائل کا سامنا ہے۔

[pullquote]رواں برس افغانستان کو مزید 432 ملین یورو امداد دیں گے، جرمنی[/pullquote]

جرمن حکومت نے سن دو ہزار اٹھارہ میں افغانستان کی اقتصادی ترقی کے لیے مزید چار سو بتیس ملین یورو کا امدادی پیکیج دینے کا وعدہ کیا ہے۔ یہ امداد ملازمتیں پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ، دیہی علاقوں میں پانی اور بجلی کی فراہمی کے لیے خرچ کی جائے گی۔ جرمنی کا شمار افغانستان کو مالی امداد فراہم کرنے والے بڑے ڈونر ممالک میں ہوتا ہے۔ برلن حکومت سن دو ہزار ایک کے بعد سے افغانستان کی تعمیر نو کے چار عشاریہ چھ ارب یورو فراہم کر چکی ہے۔

[pullquote]بھارت: کشمیر کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے اور جھڑپیں[/pullquote]

بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہروں اور جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ ان احتجاجی مظاہروں کا آغاز بھارتی سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ایک نوجوان چرواہے کی ہلاکت کے بعد ہوا ہے۔ اسی دو دو الگ واقعات میں ایک بھارتی فوجی اور دو مشتبہ باغیوں کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ کشمیر میں لوکل انتخابات سے پہلے پرتشدد واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

[pullquote]اسرائیل ہمسایہ ملک مصر کو گیس برآمد کرے گا[/pullquote]

مصر کو اسرائیلی گیس برآمد کرنے کا ایک معاہدہ طے پا گیا ہے۔ بڑھتی ہوئی آبادی والے مصر کو اسرائیلی گیس کی فراہمی سن دو ہزار انیس سے شروع کی جائے گی۔ اس دس سالہ معاہدے کی مالیت پندرہ ارب ڈالر ہے۔ ایسا پہلی مرتبہ ہوگا کہ مصر اسرائیل سے گیس درآمد کرے گا۔ مصر وہ پہلا عرب ملک تھا، جس نے 1979ء میں اسرائیل کے ساتھ ایک امن معاہدہ طے کیا تھا۔ اسرائیل کے پاس محدود قدرتی وسائل ہیں لیکن حالیہ کچھ عرصے میں اس کے ساحل پر گیس کے بڑے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

[pullquote]فلپائن: منشیات کے خلاف جنگ، اگست میں 444 افراد ہلاک[/pullquote]

فلپائن میں گزشتہ ماہ منشیات کے کاروبار سے منسلک چار سو چوالیس مشتبہ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ فلپائنی محکمہ انسداد منشیات کے مطابق اس طرح حکومتی فورسز کی کارروائیوں میں ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد چار ہزار آٹھ سو سے تجاوز کر گئی ہے۔ پولیس کے بیان کے مطابق صرف انہی مشتبہ منشیات فروشوں کو ہلاک کیا جاتا ہے، جو گرفتاری دینے سے انکار کر دیتے ہیں۔ اس ملک میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں ابھی تک ایک لاکھ بچپن ہزار افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ منشتیات کی بارہ فیکڑیاں اور دو سو بیس چھوٹے اڈے تباہ کیے جا چکے ہیں۔

[pullquote]شام کی صورتحال پر روس، ترکی اور ایران کے مابین مذاکرات[/pullquote]

روس، ترکی اور ایرن کے وزرائے خارجہ نے شام کے سیاسی مستقبل کے حوالے سے مذاکرات کیے ہیں۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف، ترکی کے مولود چاؤش اولو اور ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے یہ ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے حاشیے میں کی ہے۔ روسی وزیر خارجہ نے اسے ایک ’اچھی اور مثبت‘ میٹنگ قرار دیا ہے لیکن کوئی بھی تفصیل فراہم نہیں کی گئی۔ دوسری جانب اجلاس کے دوران ہی فرانس، امریکا اور دیگر مغربی ممالک نے بھی اسی موضوع پر متعدد میٹنگز کی ہیں۔

[pullquote]وینزویلا کو ’وسیع تر‘ روسی حمایت کی یقین دہانی[/pullquote]

روس نے وینزویلا کو اپنی ’ویسع تر‘ حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ماسکو کی جانب سے یہ یقین دہانی اس ملک کے خلاف ممکنہ امریکی فوجی کارروائی کے تناظر میں کرائی گئی ہے۔ امریکا سمیت کئی مغربی ممالک صدر نکولاس مادورو پر مستعفی ہونے کے لیے دباؤ بڑھا رہے ہیں۔ جنرل اسمبلی کے حاشیے میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف کا صدر مادورو سے ملاقات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ماسکو حکومت ان کے تمام منصوبوں میں بھرپور ساتھ دے گی۔ انہوں نے دونوں ملکوں کے مابین تجارتی اور اقتصادی تعاون بڑھانے کے لیے مزید مذاکرات کا بھی اعلان کیا ہے۔

[pullquote]مالی میں داعش کا حملہ، متعدد ہلاکتیں[/pullquote]

افریقی ملک مالی میں شدت پسند جہادی تنظیم داعش سے منسلک متعدد عسکریت پسندوں کے ایک حملے میں کم از کم سولہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ فوجی بیان کے مطابق موٹر سائیکلوں پر سوار حملہ آوروں نے توریگ قبیلے کے افراد کو نشانہ بنایا ہے۔ ابھی تک اس حملے کے مقاصد معلوم نہیں ہو سکے ہیں۔ مالی کے شمال میں متعدد جنگجو گروپ فعال ہیں۔ اقوام متحدہ نے اس علاقے کے استحکام کے لیے وہاں ایک ہزار امن فوجی تعینات کر رکھے ہیں۔

[pullquote]سعودی عرب اور جرمنی سفارتی تعلقات کی بحالی پر متفق[/pullquote]

سعودی عرب اور جرمنی نے سفارتی تعلقات کی بحالی پر اتفاق کر لیا ہے۔ ان دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات اس وقت کشیدہ ہو گئے تھے، جب گزشتہ برس جرمن وزیر خارجہ نے سعودی عرب پر خطے میں عسکری ’مہم جوئی‘ کا الزام عائد کیا تھا۔ اس بیان کے بعد سعودی عرب نے اپنی سفیر کو احتجاجاﹰ جرمنی سے واپس بلا لیا تھا۔ جرمن حکومت نے امید ظاہر کی ہے کہ سعودی سفیر جلد ہی برلن واپس آ جائیں گے۔ برلن حکام کے مطابق سعودی عرب خطے کا اہم ملک ہے اور وہ اس کا تعاون چاہتے ہیں۔

[pullquote]کئی دہائیوں کے بعد نیٹو کی سب سے بڑی جنگی مشقیں[/pullquote]

سعودی عرب اور جرمنی نے سفارتی تعلقات کی بحالی پر اتفاق کر لیا ہے۔ ان دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات اس وقت کشیدہ ہو گئے تھے، جب گزشتہ برس جرمن وزیر خارجہ نے سعودی عرب پر خطے میں عسکری ’مہم جوئی‘ کا الزام عائد کیا تھا۔ اس بیان کے بعد سعودی عرب نے اپنی سفیر کو احتجاجاﹰ جرمنی سے واپس بلا لیا تھا۔ جرمن حکومت نے امید ظاہر کی ہے کہ سعودی سفیر جلد ہی برلن واپس آ جائیں گے۔ برلن حکام کے مطابق سعودی عرب خطے کا اہم ملک ہے اور وہ اس کا تعاون چاہتے ہیں۔

[pullquote]وینزویلا کے صدر اپنے امریکی ہم منصب سے ملاقات کے لیے تیار[/pullquote]

لاطینی امریکی ملک وینزویلا کے صدر نکولاس مادورو نے حیران کن طور پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔ وینزویلا اور امریکا کے مابین ایک طویل عرصے سے سفارتی کشیدگی چلی آ رہی ہے۔ وینزویلا کو ان دنوں شدید مالی بحران کا سامنا ہے۔ اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق اب تک اس بحران کی وجہ سے بیس لاکھ سے زائد افراد ملک چھوڑ گئے ہیں۔ امریکی صدر نے وینزویلا کی اس صورتحال کو ’شرمناک‘ قرار دیتے ہوئے اس ملک کے خلاف ’اقدامات‘ کرنے کی دھمکی دے رکھی ہے۔

[pullquote]ترک صدر کا دورہ جرمنی[/pullquote]

ترک صدر رجب طیب ایردوآن جمعرات سے جرمنی کا تین روزہ سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔ امید کی جا رہی ہے کہ اس دورے کے بعد جرمن ترک تعلقات میں بہتری پیدا ہو گی۔ دونوں ملکوں کے مابین حالیہ برس اس وقت سفارتی تعلقات کشیدہ ہو گئے تھے، جب ترکی میں جرمن صحافیوں کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔ ترک صدر اپنے جرمن ہم منصب فرانک والٹر شٹائن مائر کے علاوہ چانسلر انگیلا میرکل سے بھی ملاقات کریں گے۔ دونوں ممالک تجارتی امور پر توجہ مرکوز رکھیں گے کیوں کہ ترکی کو اس وقت معاشی مسائل کا سامنا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے