گجرات : بی جے پی رہنما نے گلوکارہ کو نوٹوں میں نہلا دیا

bjp

بھارتی ریاست گجرات میں حکمراں بی جے پی کے ایک رہنما نے تقریب کے دوران گلوکارہ کو نوٹوں میں نہلا دیا ۔ بالٹی عموماً پانی زخیرہ کرنے کے لئے استعمال میں آتی ہے لیکن گجرات میں ودودرا ڈسٹرکٹ کے مقامی بی جے پی پریزیڈنٹ ستیش پٹیل نے بالٹی میں نوٹ بھر کر نئی مثال قائم کر دی ۔

لوک گلوکار کرِتی دان گدھوی گاتی رہی اور ستیش جی ان پر نوٹ برساتے رہےاور جب ہاتھ تھک گئے تو پوری بالٹی ہی ان پر الٹ دی ۔

انٹرنیٹ پر وڈیو اپ لوڈ ہوتے ہی بی جے پی ایک مرتبہ پھر تنقید کی زد میں آگئی لیکن ستیش پٹیل کا کہنا ہے کہ تقریب چونکہ بھارت میں گائے کے ذبیحے پر پابندی کے حق میں تھی اسلئے اسے نیک مقصد سمجھ کر درگزر کیا جائے ۔

گزشتہ بدھ کو اترپردیش میں گائے کا گوشت کھانے کے شبہے میں انتہا پسند ہندووں نے ایک مسلمان شہری اخلاق احمد کو مار مار کر ہلاک کر دیا تھا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے