کرینہ کپور کے حوالے سے نئی کتاب میں اہم انکشافات

بولی وڈ بیبو کرینہ کپور یوں تو ان دنوں اپنی فلمیں بنانے میں مصروف ہیں، تاہم گزشتہ ماہ 5 ستمبر کو شائع ہونے والے ایک بھارتی کتاب میں ان کی زندگی سے متعلق اہم انکشافات سے ایک بار پھر وہ خبروں میں ہیں۔

اگرچہ کرینہ کپور کی سیف علی خان سے شادی سے پہلے یہ چہ مگوئیاں تھیں کہ وہ اداکار شاہد کپور سے شادی کرنے والی ہیں، تاہم ایسا نہیں ہوا۔

سیف علی خان سے 2012 میں شادی کرنے سے پہلے کرینہ کپور کے تعلقات دیگر اور فلمی ہیروز کے ساتھ بتائے گئے۔

لیکن ان تمام افواہوں نے 2012 میں اس وقت دم توڑا جب بیبو نے چھوٹے خان سیف علی خان سے شادی کرلی۔

لیکن ایک بار پھر کرینہ کپور کی نجی زندگی اور مختلف افراد سے ماضی میں رہنے والے تعلقات سامنے آنے کے بعد بھارتی میڈیا میں طرح طرح کی چہ مگوئیاں ہو رہی ہیں۔

نشریاتی ادارے ‘کیچ نیوز’ کے مطابق حال ہی میں بھارتی مسلمان صحافی اور لکھاری رشد قدوائی کی شائع ہونے والی کتاب ‘نیتا ابھینیتا’ میں نہ صرف کرینہ کپور بلکہ بولی وڈ کے متعدد اداکاروں کی ملکی سیاست میں اہمیت اور دلچسپی کے حوالے سے کئی انکشافات کیے گئے ہیں۔

لیکن ان تمام انکشافات سے سب سے زیادہ دلچسپ کرینہ کپور کی زندگی کا ایک راز ہے، جس متعلق وہ پہلے بھی وضاحت کر چکی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق رشید قدوائی نے اپنی کتاب ‘نیتا ابھینیتا’ میں 2002 میں خاتون صحافی سمی اگروال کے ٹی وی چیٹ شو ‘رینڈیزیوس ود سمی اگروال’ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ کرینہ کپور 16 سال قبل کسی اداکار نہیں بلکہ ایک سیاستدان پر فدا تھیں۔

رپورٹ کے مطابق کتاب میں بتایا گیا ہے کہ کرینہ کپور نے سمی اگروال کو انٹرویو کے دوران اعتراف کیا کہ وہ راہول گاندھی سے ملنا چاہتی ہیں، کیوں کہ وہ انہیں مزید جاننا چاہتی ہیں۔

ساتھ ہی کرینہ کپور نے خواہش ظاہر کی کہ وہ راہول گاندھی کو بھارت کے وزیر اعظم کے طور پر بھی دیکھنا چاہتی ہیں۔

انٹرویو کے دوران کرینہ کپور نے راہول گاندھی سے ملاقاتیں کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

اس کتاب میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 2002 میں جب کرینہ کپور کا ابتدائی کیریئر تھا، تب راہول گاندھی ان کی فلمیں بڑے شوق سے دیکھتے تھے۔

رشید قدوائی کی اسی کتاب میں میگا اسٹار امیتابھ بچن، آنجہانی ونود کھنہ، شتروگن سنہا اور ہیما مالنی جیسے فنکاروں کی سیاست میں دلچسپی اور اہمیت کے حوالے سے بھی کئی باتیں کی گئی ہیں۔

اگرچہ کرینہ کپور نے 16 سال دیے گئے اس انٹرویو کے حوالے سے 2009 میں اس وقت ہی وضاحت کردی تھی جب ان کے اور سیف علی خان کے درمیان تعلقات استوار ہونا شروع ہوئے تھے۔

ٹائمز آف انڈیا کی 2009 کی ایک رپورٹ کے مطابق کرینہ کپور نے راہول گاندھی سے ‘ڈیٹ’ کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے کہنے کا مقصد یہ تھا کہ ان کی اور راہول کی کاسٹ بولی وڈ اور سیاست میں مشہور ہے، اس لیے ان دونوں کو مل کر ایک دوسرے کے حوالے سے مزید جاننا چاہیے۔

تاہم سیف علی خان سے تعلقات سے قبل ہی کرینہ کپور کا نام ایکشن ہیرو ہریتھک روشن کے ساتھ بھی جوڑا گیا اور انہوں نے ان سے تعلقات کے حوالے سے بھی وضاحت کی تھی۔

کرینہ کپور نے کہا تھا کہ وہ ایک شادی شدہ مرد کے ساتھ کس طرح اور کیوں تعلقات رکھیں گی؟

بعد ازاں کرینہ کپور کا نام فردین خان سے بھی جوڑا گیا اور چہ مگوئیاں کی گئیں کہ سیف علی خان سے قبل وہ ان سے شادی کرنا چاہتی تھیں۔

تاہم کرینہ کپور نے 2012 میں تمام چہ مگوئیوں کو ختم کرتے ہوئے سیف علی خان سے شادی کی اور کہا کہ اگرچہ وہ ان سے عمر میں 10 سال بڑے ہیں، تاہم ان کے اور چھوٹے خان کے درمیان اچھی ہم آہنگی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے