ٹرمپ اپنی نفرت آمیز پالیسی سے اقوام متحدہ کو تباہ کر رہے ہیں، جرمنی

برلن: جرمنی کی چانسلر انگیلا میرکل نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی نفرت آمیز پالیسی سے اقوام متحدہ کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی کی چانسلر انگیلا میرکل نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں امریکی صدر کی تقریر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کے اقدامات اقوام متحدہ کی تباہی کا باعث بن سکتے ہیں۔ ٹرمپ اپنے متنازعہ بیانات اور رکن ممالک کے لیے منفی رویے سے اقوام متحدہ کو تباہ کرنے سے باز رہیں۔

جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے امریکی صدر کی تقریر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مزید کہا کہ نیا پلیٹ فارم فراہم کیے بغیر پہلے سے تشکیل شدہ پلیٹ فارم کو ختم کر دینا انتہائی خطرناک عمل ہے۔ امریکی صدر کو خبر دار کرتی ہوں کہ ایسا ہرگز نہ کریں۔

انگیلا میرکل نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی سالمیت اور خود مختاری پر حملہ عالمی امن کے لیے خطرہ ہے جس سے حالات بے قابو ہو جائیں گے اور دنیا عالمی رہنمائی سے محروم ہو جائے گی۔ انتظامی امور کا فقدان خطرناک ثابت ہو سکتا ہے جس سے نفسانفسی اور افراتفری پیدا ہوجائے گی۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں اقوام متحدہ کی موجودگی اور کارکردگی پر سوال اٹھائے تھے اور ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے وہ اقوام متحدہ کو ختم کرنے کے خواہاں ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے