وزیراعظم عمران خان کی تھر کے مکینوں کو فوری ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے تھر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر صحت کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر تھر کا دورہ کرکے صحت عامہ سے متعلقہ مسائل پر تھر کے مکینوں کو ریلیف فراہم کریں۔

انہوں نے یہ بات پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر امیر بھٹو اور سیکریٹری جنرل حلیم عادل شیخ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس میں وزیراعظم کے چیمبر میں ان سے ملاقات کی۔

ملاقات میں وزیراعظم کے معاونین خصوصی، نعیم الحق، افتخار درانی اور پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل ارشد داد بھی موجود تھے۔

وزیراعظم نے پاکستان تحریک انصاف صوبہ سندھ کے نئے صدر اور سیکریٹری جنرل پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کو ہدایت کی کہ پارٹی کے منشور پر عمل اور پالیسیوں کو جاری رکھا جائے۔

ملاقات میں صوبہ سندھ سے متعلقہ مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ان کی حکومت سندھ اور سندھ کے عوام کے حقوق کا تحفظ کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف سندھ کے کارکن ہمارا سرمایہ ہیں، ان کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا۔ وزیراعظم نے صوبائی صدر اور سیکرٹری جنرل کو پاکستان تحریک انصاف کو یونین کونسل کی سطح پر منظم کرنے اور اگلے بلدیاتی انتخابات کی تیاری کی بھی ہدایت کی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے