ڈبلیو سی سی آئی جنوبی کا دوسرا سالانہ جنرل باڈی اجلاس

ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز جنوبی کی دوسری سالانہ جنرل باڈی میٹنگ کراچی میں منقعد ہوئی۔ تقریب میں ڈبلیو سی سی آئی ممبران ، میڈیا کے نمائندوں اور نومنتخب ایگزیکیوٹو کمیٹی کے خیر خواہوں اور دوستوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

پروگرام میں نئی ایگزیکیٹو کمیٹی سے حلف لیا گیا۔ حلف اٹھانے والے 14 ممبران میں تین آفس بئیررز، شایانے ملِک، صدر، شہناز رمزی، ایس وی پی اور نازلی عابد ، وی پی بھی شامل تھیں۔

نومنتخب صدر شایانے مِلک نے بعد ازاں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سال بھر کے منصوبوں کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی صنعت و تجارت کی دنیا کا معروف شخصیت بیگم لیلیٰ سرفرازنے آخر میں شرکاء سے خطاب کیا ۔

خیال رہے کہ ڈبلیو سی سی آئی کے قیام کا مقصد خواتین کاروباری شخصیات کی حوصلہ افزائی، معاشی خود مختاری کے حوالے سے آنٹراپرینیورشِپ کے تصور کو اُجاگر کرنا، اور نئی ممکنہ آنٹراپرینیورز کے لئے چیمبر ون وِنڈو سہولت فراہم کرنا ہے۔ مستند خواتین آنٹراپرینیورز میں باہمی رابطے اور بحث و مباحثے کے لیے چیمبر نے ایک فورم مہیا کیا ہے جس کے زریعے مقامی اور بین الاقوامی ہم منصب خواتین آنٹراپرینیورز ایک دوسرے کی صلاحیتوں اور تجربے سے مستفید ہوسکتی ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ یہ فورم تحقیق و ترقی کے لیے مختلف مواقع بھی فراہم کررہا ہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے