امریکا 17 سال بعد بھی افغانستان میں مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہا: رپورٹ

واشنگٹن: بین الاقوامی ادارے پیو ریسرچ سینٹر کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ امریکا 17 سال بعد بھی افغانستان میں مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔

پیو ریسرچ سینٹر نے افغانستان میں امریکی کی جنگ سے متعلق سروے رپورٹ جاری کی ہے جس میں امریکی شہریوں سے اس جنگ کے حوالے سے رائے لی گئی ہے۔

سروے رپورٹ کے مطابق افغانستان پر امریکی حملے کے درست یا غلط ہونے پر امریکی قوم منقسم ہے اور 49 فیصد امریکی سمجھتے ہیں کہ واشنگٹن افغانستان میں مقاصد حاصل نہیں کر پایا۔

رپورٹ کے مطابق 16 فیصد امریکی اس ابہام کا شکار ہیں کہ افغانستان میں امریکا کامیاب ہوا یا ناکام۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2009 سے 2011 تک امریکیوں کا خیال تھا کہ امریکا اپنے مقاصد میں کامیاب ہوگا لیکن اس میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے اور 2014 اور 2015 میں مثبت سے زیادہ منفی ردعمل سامنے آئے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے