نیب نے شہباز شریف کے آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات کا بھی آغاز کردیا

لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے معاملے پر بھی تحقیقات کا آغاز کردیا۔

ذرائع کے مطابق نیب کی تفتیشی ٹیم نے شہباز شریف سے آمدن سے زائد اثاثوں کی پوچھ گچھ کی اور ان کے انکشافات کی روشنی میں ان کے بچوں کو بھی طلب کیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ نیب نے شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز کو بھی کل 10 اکتوبر کو طلب کر رکھا ہے۔

ذرائع کے مطابق سلمان شہباز کے مختلف بینک اکاؤنٹس میں مختلف ٹرانزیکشن ہوئیں، جس کی بناء پر انہیں کل ابتدائی بیان قلمبند کرانے کے لیے طلب کیا گیا ہے۔

نیب ذرائع کے مطابق شہباز شریف کے بیٹے اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو بھی جلد طلب کیے جانے کا امکان ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے