35 حلقوں میں ضمنی الیکشن کے لیے انتخابی مہم کا آخری روز

اسلام آباد: قومی و صوبائی اسمبلیوں کے 35 حلقوں میں ضمنی الیکشن کے لیے انتخابی مہم کا آج آخری روز ہے اور پہلی بار سمندر پار پاکستانی بھی حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 14 اکتوبر کو قومی اسمبلی کی 10، پنجاب اسمبلی کی 12، خیبر پختونخوا اسمبلی کی 9، سندھ اور خیبرپختونخوا اسمبلی کی 2،2 نشستوں پر ضمنی انتخابات ہونا ہیں۔

ضمنی انتخابات کے لیے اسلام آباد، لاہور اور کراچی سمیت دیگر شہروں میں سیاسی سرگرمیاں زوروں پر ہے اور آج انتخابی مہم کے آخری روز نامزد امیدوار عوام سے ووٹ مانگیں گے۔

لاہور کے حلقہ این اے 131 میں مسلم لیگ (ن) کے خواجہ سعد رفیق اور تحریک انصاف کے ہمایوں اختر میں مقابلہ ہے جب کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی این اے 124 لاہور سے میدان میں جن کا مقابلہ پی ٹی آئی کے غلام محی الدین کریں گے۔

کراچی کے حلقہ این اے 243 میں تحریک انصاف اور متحدہ قومی موومنٹ کے امیدواروں کے درمیان کانٹے کے مقابلے کی توقع ہے، ایم کیو ایم مرکز میں تحریک انصاف کی حکومت کا حصہ بھی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے