بالی وڈ کی تین بڑی فلموں کی نمائش آج ہورہی ہے

ڈسٹری بیوشن کے زیر اہتمام تین نئی بالی وڈ فلمیں ‘جلیبی‘، ’ہیلی کاپٹر ایلا‘ اور ’فرائی ڈے‘ آج جمعے کو لاہور، کراچی اور اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں نمائش کیلئے پیش کی جارہی ہیں۔ دلچسپ موضوعات کی حامل تینوں فلمیں بالی وڈ کے بڑے پروڈکشنز ہاؤسز نے بنائی ہیں۔ طنزو مزاح اور رومانس سے بھرپور تینوں فلموں کوسنسر سرٹیفیکیٹ جاری کیا جا چکا ہے ۔

نمائش کیلئے پیش کی جانے والی پہلی معروف فنکارہ کاجل کی ’ ہیلی کاپٹر ایلا‘ ہے۔ اجے دیوگن فلمز کی پروڈکشن میں بننے والی فیملی اینٹرٹینمنٹ سے بھرپور فلم معروف گجراتی کھیل ’’ بیٹا کا گدو‘‘پر مبنی ہے ۔ فلم کی ہدایات معروف ایواڈ یافتہ ہدایتکار پردیپ سرکارنے دیں ہیں۔ ہیلی کاپٹر ایلا بازیگر، کرن ارجن، دل والے دلہنیا لے جائیں گے، کچھ کچھ ہوتا ہے اور فنا جیسی یادگار فلموں میں مرکزی کردار ادا کرنے والی بالی وڈ کی ساحرہ کاجل کی تین برس بعد پردہ سیمیں پر واپسی ہے۔ فلم میں کاجل کا کردار ایک ایسی ماں کا ہے جو گلوکارہ بننے کے خواب کی تکمیل کیلئے شادی کے بائیس برس بعد اپنے بیٹے کی کالج کلاس میں داخلہ لے کر سب کو حیران کردیتی ہے۔ جس کے بعد ماں بیٹے کے رشتے میں پریشانیاں بھی آجاتی ہے لیکن باہمت کاجل سماجی دباؤ کے باوجود ہار نہیں مانتی۔ خوبرہ فنکارہ نیہا دھوپیا میوزک جج کے مختصر مگر اہم کردار میں فلم کی رونق کو بڑھایا ہے۔ بالی وڈ کے میگا سٹارامیتابھ بچن، عمران خان، گلوکار شان، الیشا چنائے، ایلا ارون اور موسیقار انوملک بھی فلم میں مہمان فنکاروں کے کرداروں میں موجود ہیں۔ تجزیہ نگاروں کے مطابق کامیڈی ڈرامہ اور موسیقی سے بھرپور ’ہیلی کاپٹر ایلا‘ شائقین کو معیاری تفریح فراہ کرے گی۔

دوسری کامیڈی لیجنڈ ’گووندا‘ کی نئی فلم ’فرائی ڈے‘ ہے جس میں گووندا کے ساتھ دیگر نامور مزاحیہ فنکار ورون شرما، سنجے مشرا، برجندر کالا نے اہم کردار ادا کئے ہیں۔ فرائی ڈے بالی وڈ جینئس گووندا کی رومانس، ہنسی، مزاح اور قہقہوں سے بھرپور ایک دلچسپ کہانی کے ساتھ پردہ سیمیں پر واپسی بھی ہے۔ ڈائریکٹر ابھیشیک ڈوگرہ کی زیر ہدایت بننے والی فلم میں گووندا نے تھیٹر کے ایک ایسے معروف فنکار گگن کپور کا مزاحیہ کردار ادا کیا ہے جو شادی کے بعد بھی دوسری حسیناؤں کے عشق میں مبتلا رہتا ہے اور اپنی عاشقی کے چکر میں خود کو ایسی صورتحال میں جکڑ لیتا ہے جہاں اسکی شادی شدہ زندگی اور کیرئیر دونوں داؤ پر لگ جاتے ہیں۔ خوبرہ فنکارہ دی گنگنا سوریاونشی نے فلم میں گووندا کی وفاشعار بیوی جبکہ کامیڈین ورون شرما نے واٹر کمپنی کے ورکراور راجیش شرما نے انسپکٹر کے اہم کردار ادا کئے ہیں جوتینوں مل کرگووندا کواسکی حرکتوں کی سزادلواتے ہیں ۔’ ’فرائی ڈے‘‘ کا میوزک انکیت تیواری اور ملند گابا نے مل کر ترتیب دیا ہے جو میوزک چارٹس پر پہلے ہی مقبولیت حاصل کرچکا ہے.

بالی وڈ کے معروف فلمساز مہیش بھٹ کے پروڈکشن ہاؤس کی پیشکش ’جلیبی‘ رومانٹک کامیڈی فلم ہے جس میں بنگالی حسینہ ریہا چکرورتی ،خوبرہ فنکارہ دیگنگنا سوریاونشی اورورون مترا نے مرکزی کردار اد اکئے ہیں۔ ’جلیبی‘ میں ایک ایسی دلچسپ کہانی کو فلمایا گیا ہے جس کا روزمرہ زندگی میں ہر انسان کو سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مہیش بھٹ پروڈکشن میں بنی فلمیں سریلے میوزک اور یادگار گیتوں کی بدولت ہمیشہ منفرد حیثیت حاصل کرتی ہیں جن میں عاشقی، راز، مرڈر، دشمن، آوارہ پن، قصور، دل ہے کہ مانتا نہیں سمیت لاتعداد دیگر فلمیں شامل ہیں۔ یہ روایت اب بھی ب قائم ہے اور ’جلیبی‘ کا میوزک پہلے ہی ہٹ ہو چکا ہے۔ فلم کے سنسر شو میں شامل اراکین نے فلم کے مضبوط اسکرپٹ، ہٹ میوزک اور لیڈ فنکاروں کی بہترین پرفارمنس کو سراہتے ہوئے کہا کہ ’جلیبی‘ مہیش بھٹ کے بینر تلے بننے والی بہترین فلموں میں سے ایک ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے