الیکشن کمیشن نے انتخابی نتائج کے نظام آر ٹی ایس اور آر ایم ایس کو فعال کردیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم (آر ٹی ایس) اور رزلٹ مینجمنٹ سسٹم (آر ایم ایس) فعال کردیا ہے۔

ضمنی انتخاب 2018 کے انتظام اور نتائج کی ترسیل کے لیے الیکشن کمیشن نے آر ٹی ایس اور آر ایم ایس سسٹم فعال کر دیا ہے۔ اس موقع پر نتائج کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے نادرا کی ٹیم بھی الیکشن کمیشن میں موجود ہے۔

پریزائیڈنگ افسران آر ٹی ایس پر الیکشن کمیشن کو نتائج بھیجیں گے جب کہ ریٹرننگ افسر آر ایم ایس پر نتائج ارسال کریں گے۔ نتائج کی موصولی کا عمل پانچ بجے کے فورا بعد شروع ہو جائے گا۔

الیکشن کمیشن کے مرکزی سیل میں شکایات موصول ہونے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق اب تک الیکشن کمیشن کو 16 شکایات موصول ہوچکی ہیں جن کا فوری ازالہ کیا جارہا ہے۔ زیادہ تر شکایات میڈیا نمائندوں کو پولنگ اسیٹشنز میں داخلے سے روکے جانے کی ہیں۔

الیکشن کمیشن نے میڈیا کو پولنگ اسٹیشنز پر روکے جانے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رابطہ کرکے میڈیا کو نہ روکنے کی ہدایت کی ہے۔ چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا اور سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کنٹرول روم کا دورہ بھی کیا اور انتظامات کا جائزہ لے کر انتخابی عمل پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ڈائریکٹر الیکشنز ندیم قاسم نے انہیں شکایات سیل اور ڈی جی آئی ٹی خضر حیات نے آئی ووٹنگ کے حوالے سے بریفنگ دی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے