این اے 65 : خواتین کے ووٹ کاسٹ نہ ہونے پر الیکشن کمیشن کا نوٹس

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں این اے 65 چکوال کے 6 پولنگ اسٹیشنز پر خواتین کی جانب سے ووٹ کاسٹ نہ کرنے پر نوٹس لے لیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 65 چکوال کے 6 پولنگ اسٹیشنز پر کسی بھی خاتون نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ ان 6 پولنگ اسٹیشن پر کسی امیدوار کا پولنگ ایجنٹ بھی نہیں آیا جس پر امیدواروں کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے قوانین کے مطابق کسی حلقے میں مرد اور خواتین ووٹرز کی کُل تعداد میں سے اگر خواتین کے ووٹ ڈالنے کی شرح 10 فیصد سے کم ہو تو اس حلقے کے نتائج تسلیم نہیں کیے جاتے اور پولنگ کا عمل کالعدم قرار دے دیا جاتا ہے۔

اسی قانون کے باعث خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 23 شانگلہ کے نتائج کالعدم قراد دیئے گئے تھے اور دوبارہ ووٹنگ کا حکم دیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ پی کے 23 شانگلہ سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار شوکت علی یوسفزئی 17 ہزار 399 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے