پنجاب پولیس کیسے غریب لوگوں کو قانون سے بغاوت پر مجبور کرتی ہے؟

محمد سرور تحصیل منچن آباد ضلع بہاولنگر کا رہائشی ہے ۔ تین سال پہلے محمد سرور کا ٹریکٹر چوری ہوا تو اس نے تھانہ منچن آباد میں ٹریکٹر چوری کی ایف آئی درج کرائی .پولیس نے محمد سرور سے تین سالوں‌ خرچے کی مد میں ستر ہزار روپے رشوت لی تاہم پولیس نے ٹریکٹر نہیں ڈھونڈا . محمد سرور نے خود تین سال بعد ٹریکٹر ڈھونڈ لیا جو پھول نگر کے علاقے میں موجود تھا .

https://www.youtube.com/watch?v=TtwH3hQjsPQ

محمد سرور نے تفتیشی راؤ فرحت کو بتایا کہ اس کا ٹریکٹر پھول نگر میں ہے . راو فرحت ٹریکٹر تھانے لے آیا اور محمد سرور سے کہا کہ سپرداری کی درخواست دو .

محمد سرور نے جب درخواست دی تو راو فرحت نے کہا کہ اس نے تو ٹریکٹر دیکھا ہی نہیں ، محمد سرور پریشان ہو گیا اور ڈی پی او بہاولنگر کو درخواست دی . ڈی پی او کے سامنے راو فرحت مان گیا کہ ٹریکٹر اس کے پاس ہے اور وہ کاغذی کاروارئی کرنے بعد ٹریکٹر محمد سرور کے حوالے کر دے گا .

چند روز بعد پولیس تفتیشی راو فرحت نے محمد سرور کو تھانے بلایا جہاں چور بھی بیٹھے ہوئے تھے . تھانے کے دروازے کو بند کر کے راو فرحت نے کہا کہ دو لاکھ روپیہ لو اور ٹریکٹر چوروں کے حوالے کر دو . محمد سرور نے دو لاکھ روپے لیکر ٹریکٹر دینے سے انکار تو راو فرحت نے بوڑھے محمد سرور کی داڑھی سے پکڑ پر اس کے چہرے پر تھپڑ مارا جس سے وہ گرگیا . زمین سے اٹھا کر اسے پھر دو تھپڑ مارے .اس موقع پر اس سے زبردستی صلح کروائی گئی . محمد سرور نے تشدد کے خوف سے صلح کا بیان ریکارڈ کرایا جس کی راو فرحت نے موبائل سے ویڈیو بنا لی .

محمد سرور درخواست لیکر ڈی ایس پی کے پاس گیا تو ڈی ایس نے نے کہا کہ آپ تین لاکھ روپے لے لیں اور ٹریکٹر چوروں کو دے دیں ۔

محمد سرور گذشتہ ایک ماہ سے کبھی اسلام آباد ، کبھی لاہور اور کبھی بہاولنگر پھر رہا ہے لیکن اسے انصاف دینے کے لیے کوئی تیار نہیں .

پنجاب کا تھانہ کلچر پنجاب میں انصاف کے بجائے دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے ۔ کیا عمران خان کی تبدیلی پنجاب میں تھانہ کلچر تبدیل کر سکے گی ؟؟

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے