زینب کے قاتل عمران علی کو سرعام پھانسی دینے کی درخواست مسترد

لاہور: ہائیکورٹ نے زینب قتل کیس کے مجرم عمران علی کو سرعام پھانسی دینے کی درخواست مسترد کردی۔

جسٹس سردار شمیم احمد خان اور جسٹس شہباز علی رضوی پر مشتمل لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے زینب کے والد حاجی امین کی درخواست کی سماعت کی۔ لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے زینب کے والد حاجی امین کی درخواست مسترد کردی۔

حاجی امین کے وکیل اشتیاق چوہدری نے کہا کہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 22 کے تحت عوامی مقام پر پھانسی ہو سکتی ہے۔ عدالت نے کہا کہ سیکشن 22 میں لکھا ہے یہ حکومت کا کام ہے اور ہم حکومت نہیں ہیں، کیا آپ نے اس معاملے پر حکومت کو کوئی درخواست دی ہے۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ حکومت کو درخواست دی ہے لیکن اس پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔

فاضل جج نے کہا کہ جب پنجاب حکومت نے آپ کی درخواست پر کاروائی نہیں کی تو آپ نے عدالت سے پہلے کیوں نہیں رجوع کیا، آپ اتنا تاخیر سے آئے ہیں، کل پھانسی کی تاریخ مقرر ہے۔

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ تو پھر عدالت جیل میں ہی مجرم کو پھانسی کے وقت براہ راست نشر کرنے کی اجازت دے دے، پھانسی کی وقت کیمرے لے جانے کی اجازت دے دیں اسکا خرچہ ہم برداشت کر لیتے ہیں۔ تاہم عدالت نے یہ درخواست بھی مسترد کردی۔

مجرم عمران کو کل بدھ کو علی الصبح پھانسی دی جائے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

تجزیے و تبصرے