وزیراعظم آج 2 روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آج دو روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے، جہاں وہ ‘مستقبل کے سرمایہ کاری اقدامات’ کے عنوان سے منعقدہ کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم کو دورے کی دعوت سعودی بادشاہ شاہ سلمان بن عبد العزیز نے دی ہے۔

وزیراعظم 23 اکتوبر سے شروع ہونے والی اس تین روزہ کانفرنس میں پاکستان میں سرمایہ کاری اور معاشی مواقع پر روشنی ڈالیں گے اور اپنے آئندہ 5 سالہ وژن سے دنیا کو آگاہ کریں گے۔

وزیراعظم پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہشمند کاروباری شخصیات سے بھی ملیں گے۔

اپنے دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں منعقدہ اس سرمایہ کاری کانفرنس میں 90 ممالک سے 3 ہزار 800 مندوب شرکت کر رہے ہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قر

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے