سعودی عرب نے پاکستان کو 3 ارب ڈالر کا تیل ادھار پر دینے کا فیصلہ کرلیا

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سعودی عرب سے 3 ارب ڈالر مالیت کا تیل ادھار پر لینے کے معاہدے پر عمل درآمد تین سال کیلئے ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق سعودی عرب پاکستان میں آئل ریفائنری منصوبہ لگانے پر بھی رضا مند ہوگیا ہے اور کابینہ سے منظوری کے بعد منصوبے کے معاہدے پر دستخط ہوں گے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ سعودی عرب نے پاکستان کے اکاؤنٹس میں 3 ارب ڈالر رکھنے کا بھی فیصلہ کیا ہے جبکہ بلوچستان میں معدنیات کی تلاش کیلئے بھی سعودی عرب نے دلچسپی کا اظہار کیا ہے، وفاق اور بلوچستان حکومت معدنیات کی تلاش کے معاملات طے کریں گے۔

پاک سعودی معاہدے کےحوالے سے سعودی وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے