صحافی جمال خاشقجی کی باقیات سعودی قونصل جنرل کے گھر کے لان سے مل گئیں

برطانوی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ ترکی میں سعودی قونصل خانے میں قتل ہونے والے صحافی جمال خاشقجی کی باقیات مل گئی ہیں۔

برطانوی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترکی کی روڈینا پارٹی کے رہنما داغو پیرینک نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کے جسمانی اعضاء ترکی کے شہر استنبول میں واقع سعودی قونصل جنرل محمد العتیبی کے گھر کے باغ میں واقعہ کنویں سے مل گئے ہیں۔

ایک دوسری رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ جمال خاشقجی کے جسم کے اعضاء سعودی قونصلر جنرل کے گھر سے ملے ہیں۔

برطانوی اخبار کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ جمال خاشقجی کے جسم کو کاٹا گیا ہے اور ان کا چہرہ مسخ کیا گیا ہے۔

قبل ازیں ترک صدر طیب اردوان نے پارلیمنٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے حوالے سے تمام حقائق کو منظر عام پر لایا جائے گا۔

طیب اردوان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی جانب سے پہلے جمال خاشقجی کے قتل کی تردید کی گئی لیکن اب سعودی بھی مان گئے ہیں۔

ترک صدر کا کہنا تھا کہ خاشقجی کے قتل کی منصوبہ بندی اور اس پر عمل کرنے والوں کے خلاف کارروائی پر ہی دنیا مطمئن ہو گی، سعودی حکام کو بھی اس قتل کے مںصوبہ سازوں کے نام ظاہر کرنے چاہئیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے