وزیراعظم عمران خان کے پرنسپل سیکریٹری کی کرپشن کیس میں نیب پشاورمیں پیشی

وزیر اعظم عمران خان کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کرپشن کیس میں قومی احتساب بیورو پشاور میں پیش ہوگئے۔

اعظم خان پر مالم جبہ میں سرکاری اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ اور بدعنوانی اور بے ضابطگیوں کا الزام ہے۔

مالم جبہ ریزورٹ لیز اسکینڈل میں وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان نیب پشاور میں بغیر نمبر پلیٹ کی سیاہ شیشوں والی گاڑی میں پہنچے۔

نیب ذرائع کے مطابق اعظم خان جوائنٹ انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے اور اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔ اعظم خان پر مالم جبہ میں سرکاری اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ اور بدعنوانی کا الزام ہے۔ نیب کے مطابق مالم جبہ میں275 ایکڑ زمین 33 سالہ لیز پر قواعد و ضوابط کے برعکس دی گئی۔

سابق چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا امجد علی خان بھی عدالت میں پیش ہوئے اور انہوں نے بھی اپنا بیان قلمبند کیا۔ اسی کیس میں وزیر دفاع پرویز خٹک اور سابق ایڈیشنل چیف سیکریٹری خالد پرویز کیس میں پہلے سے پیش ہوچکے ہیں۔

سابق چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا امجد علی خان بھی نیب میں پیش ہوئِے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے