گائے ایک جانور ہے، کسی کی ماں نہیں:سابق بھارتی جج

markandy

بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج مرکنڈے کٹجو نے کہا ہے کہ گائے ایک جانور کے سوا کچھ بھی نہیں وہ نہ کسی کی ماں ہے اور نہ مقدس، وہ بھی دوسرے جانوروں کی طرح ہی ایک جانور ہے۔اورمحمد اخلاق کے قتل میں سیاسی ہاتھ ملوث ہے۔وہ بنارس ہندو یو نیورسٹی میں ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں لوگ بیف کھاتے ہیں  اور اگر میں بھی بیف کھاؤں تو مجھے کوئی روک نہیں سکتا۔ انہوں سوال اٹھایا کہ کیا پوری دنیا کے لوگ برے ہیں جو بیف کھاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اخلاق کو اس وقت گھر سے گھسیٹ کر باہر لایا گیا جب قریبی مندر سے اعلان کیا گیا ۔مرکنڈے نے اخلاق کے قتل میں ملوث ملزموں کو قرار واقع سزا دیتے کا مطالبہ کر دیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے