سلمان خان 4ڈاکوحسیناؤں کے ہاتھوں لُٹ گئے

salman khan

فلموں میں ہیرو بن کر چوروں اور غنڈوں کے چھکے چھڑانے والے دبنگ اسٹار سلمان خان کو حقیقت میں لڑکیوں نے لوٹ لیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی کے علاقے باندرا کے ایک نائٹ کلب میں 4 ڈاکو حسیناؤں نے انتظامیہ کو چکما دے کر اپنے آپ کو سلو میاں کا مداح ظاہر کیا اور سلمان خان کے بُک کروائے ہوئے میز پر پہنچ گئیں جہاں انہوں نے سلو میاں کو باتوں میں الجھا کر موقع پاتے ہی میز پر پڑا پرس (والیٹ)، چشمہ اور گلے کی چین اٹھا کر رفو چکر ہوگئیں۔

لڑکیوں سے لٹنے کے بعد سلمان خان کو اس چوری سے متعلق پولیس کو رپورٹ درج کروانے کا مشورہ دیا گیا تا ہم دبنگ اسٹار نے ایسا کرنے سے انکار کردیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے