پاکستان ویمن ٹیم نے بنگلہ دیش کےخلاف ون ڈے سیریز جیت لی

woman

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کو دوسرے ون ڈےمیں6وکٹوں سے ہراکر دومیچوں پر مشتمل سیریز دو۔صفرسے جیت لی، بنگلہ دیش ویمن ٹیم نے پاکستان کو میچ جیتے کیلئے 124رنز کا ہدف دیا ہے، جو گرین شرٹس نے4وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

کراچی کے سائوتھ اینڈ کلب میں کھیلے گئے آخری ون ڈے میں بنگلہ دیش ویمن ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پاکستانی بولرز کی شاندارپرفارمنس کے باعث مہمان ٹیم بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم مقررہ 50اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر صرف 123رنز بناسکی۔

عائشہ رحمان(39) ،نگار سلطانہ(30) اور ریتو موہنی(28) کے سوا کوئی بنگلادیشی کھلاڑی ڈبل ہندے میں اسکور نہ کرسکی، صرف67رنز کے مجموعی اسکور پر بنگلا دیش کی 7وکٹیں گرچکی تھی، انعم امین نے 4اور اسماویہ اقبال نے 3وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میںپاکستان ویمنز نے مطلوبہ ہدف 38اعشاریہ 3اوورز میں 4وکٹوں کے نقصا ن پر پورا کرلیا، بسمہ معروف 41، مرینہ اقبال 31 اور نین عابدی22رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔

پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان ویمن ٹیم نے مہمان ٹیم بنگلادیش کو 20رنز سے شکست دی تھی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے