وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات میں 6 روپے 48 پیسے کا اضافہ کر دیا۔

وزارت خزانہ نے وزیراعظم عمران خان سے مشاورت کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی۔

وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 5 اور ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 37 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا ہے۔

وزارت خزانہ نے مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر اضافے کی منظوری دی ہے جب کہ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔

اوگرا نے اگلے ماہ کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 13 روپے تک اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو بھیجی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے