ملک بھر میں مذہبی تنظیموں کا احتجاج، عوام مشکلات کا شکار

سپریم کورٹ کی جانب سے آسیہ بی بی کو رہا کیے جانے کے فیصلے پر ملک بھر میں مذہبی جماعتوں کی جانب سے کیے جانے والا احتجاج تیسرے روز بھی جاری رہا جس میں کئی سڑکیں بلاک ہونے کے سبب جس کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا رہا۔

ملک میں سیکیورٹی کی خراب صورتحال کے پیشِ نظر مسلسل تیسرے روز بھی تعلیمی ادارے بند ہیں جبکہ دفاتر میں بھی عوام کی حاضری معمول سے کم رہی۔

مختلف مذہبی جماعتوں کی جانب سے آج نمازِ جمعہ کے بعد ملک گیر احتجاج اور پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے جس کے بعد علی الصبح ہی اکثریت پیٹرول پمپ بند تھے۔

اس سلسلے میں کراچی میں بھی تحریک لبیک پاکستان اور دیگر مذہبی جماعتوں کی جانب سے مختلف مقامات پر دھرنے دیےگئے ہیں جن سے شہر میں متعددمقامات پر ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔

[pullquote]کراچی کی صورتحال
[/pullquote]

ٹریفک پولیس کے جاری کیے گئے نوٹفکیشن کےمطابق جو مقامات بلاک ہیں ان میں کلفٹن تین تلوار، شاہراہِ فیصل پر اسٹار گیٹ، نمائش، لیاقت آباد نمبر، گارڈن، سہراب گوٹھ، کورنگی5، بڑا بورڈ، بلدیہ نمبر 4 ،رنچھوڑ لائن، شو مارکیٹ، نیو کراچی، حب ریور روڈ، ماڑی پوراورنگی ٹاؤن نمبر 4 اور 5، پاور ہاؤس چورنگی، سندھی ہوٹل ،4- k چورنگی، ناگن چورنگی، تین ہٹی اور ایم ٹی خان روڈ قیوم آباد،ناصر جمپ، لانڈھی نمبر 4اور 6 ، بلوچ کالونی پر لیاری ایکسپریس وے ، ناظم آباد نمبر 2، سخی حسن کے علاقے شامل ہیں۔

[pullquote]پنجاب میں مختلف شاہراہیں بند[/pullquote]

پنجاب میں احتجاج کے باعث سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر موبائل سگنلز بند ہیں جو شام تک بند رہیں گے جبکہ آج تمام تعلیمی اداروں میں تعلیمی سرگرمیاں بھی مکمل طور پر معطل ہیں۔

اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی سربراہی میں سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس بھی منعقد ہوا جس میں انہوں نے متعلقہ اداروں کو عوام کے جان و مال کا تحفظ کرنے کی ہدایت کی۔

لاہور میں جن مقامات پر احتجاج جاری ہے شاہدرا،چیئرنگ کراسنگ، داتا دربار، مال روڈ، عسکری 10 اور بھٹہ چوک سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ جانے والےراستے شامل ہیں۔

اس لے ساتھ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) لاہور نے کمیونٹی میڈیسن کے آج ہونے والے امتحانات احتجاج کے پیشِ نظر ملتوی کردیے ۔

یونیورسٹی ترجمان کے مطابق ایم بی بی ایس کے تیسرے سال کےکمیونٹی میڈیسن کا امتحان اب آئندہ جمعے 9 نومبر کو لیا جائے گا۔

موٹر وے پولیس کی ویب سائٹ کے مطابق M1 موٹروے پشاور سےاسلام آباد،M2 اسلام آباد سے لاھور،M3 پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد، M4 فیصل آباد سے گوجرہ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہے جبکہ M2 ہرن مینار سے سیالموڑ اور M1 اسلام آباد سے پشاور کے راستے پر ٹریفک کی روانی جاری ہے۔

دوسری جانب ہائی وے پر گجرخان کے مقام پر بجانب راولپنڈی ٹریفک کو متبادل راستہ فراہم کیا گیا ہے اور بجانب لاھور ٹریفک بحال ہے اسی طرح کامونکی سے راوالپنڈی جانے والا ٹریفک بحال جبکہ لاہور جانے والا ٹریفک بند ہے۔

ہائی وے پر مزید جن مقامات پر ٹریفک بلاک ہے ان میں ٹیکسلا, سوہاوہ، دینہ، سرائے عالمگیر، گجرات ،چن دا قلعہ، مریدکے, نتھے خالصا، کلمہ چوک، پکا میل، چونگ، مولن وال، لوہاراںوالہ کھواور سندر کے مقامات شامل ہیں۔

اسی طرح ملتان کی جانب جانےاور آنے والی ٹریفک کو جمبر میں جمبر موڑ اور بھٹی چوک جبکہ رینالہ خورد میں جاوید نگر،اختر آباد اور دیپالپور انٹرچینج کے مقامات پر متبادل راستہ فراہم کیا گیا ہے جبکہ دوران سفرکسی بھی قسم کی مدد اور رہنمائی کے لیےموٹروے پولیس کی ہیلپ لائن 130 پر رابطہ قائم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق فیض آباد انٹر چینج کے علاوہ تمام سڑکیں کھلی ہیں اس کے ساتھ انہوں نے عوام کو ٹریفک کے سلسلے میں کسی بھی قسم کی دشواری پیش آنے پر 1915 پر رابطہ کرنے کی ہدایت بھی کی۔

[pullquote]خیبر پختونخوا میں احتجاج[/pullquote]

خیبرپختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں جماعت اسلامی کی جانب سے قصہ خوانی بازار پر احتجاج کیا جارہا ہے جس میں مقامی قیادت شریک ہے جبکہ پشاور کے رنگ روڈ پر جمیل چوک کے نزدیک تحریک لبیک پاکستان کا دھرنا جاری ہے۔

اس کے ساتھ جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے پورے صوبے میں احتجاجی ریلیاں نکالنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے اور جماعت اسلامی یکجہتی ملی اتحاد بھی ریلیاں نکالیں گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے