لاہور پولیس نے خادم رضوی اور پیر افضل سمیت 500 افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے

لاہور: پولیس نے سڑکیں بلاک کرنے اور ہنگامہ آرائی کے الزام میں تحریک لبیک کے خادم رضوی اور پیر افضل قادری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

گزشتہ دنوں مسیحی خاتون آسیہ بی بی کی بریت کے خلاف تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی نے ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا تھا اور خود لاہور میں دھرنے کی قیادت کی تھی۔

لاہور پولیس نے شہر میں سڑکیں بلاک کرنے اور ہنگامہ آرائی کرنے کے الزام میں 11 ایف آئی آر درج کرلی ہیں۔

پولیس کے مطابق تحریک لبیک کے رہنما افضل قادری اور خادم رضوی سمیت 500 افراد پر مقدمات درج کیے گئے ہیں جب کہ افضل قادری اور خادم رضوی کی ایف آئی آر سیل کردی گئی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہےکہ تحریک لبیک کے دونوں رہنماوں کے خلاف نقص امن اور سڑک بلاک کرنے کا الزام ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے