نیشنل ہائی ویز، موٹرویز کو نقصان پہنچانے والوں کیخلاف کارروائی کرینگے: مراد سعید

اسلام آباد: وزیر مملکت مواصلات مراد سعید نے نیشنل ہائی ویز اور موٹرویز کی املاک کو نقصان پہنچانے والوں کو کٹہرے میں لانے کا اعلان کردیا۔

وزیرمملکت مراد سعید نے وزارت داخلہ سمیت وفاقی حکومت کے دیگر محکموں سے توڑ پھوڑ کرنے والے عناصر کی نشاندہی کیلئے معاونت مانگ لی ہے اور اس حوالے سے ملک بھر میں بنائی جانے والی ویڈیوز اور تصاویر کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔

وزیر مملکت مراد سعید نے کہا کہ آئین پاکستان پرامن احتجاج کی اجازت دیتا ہے، احتجاجی قیادت کی جانب سے ان شرپسندوں سے مکمل اعلان لاتعلقی خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ احتجاج کی آڑ میں سرکاری و نجی املاک کے نقصان کی کسی طور اجازت نہیں دی جاسکتی، دو روزہ احتجاج کے دوران ملک بھر میں نیشنل ہائی ویز کی قیمتی املاک کو نقصان پہنچایا گیا، ان املاک کی تعمیر و مرمت پر اربوں کے اخراجات اٹھیں گے، احتجاج کا فائدہ اٹھا کر قومی خزانے کو اربوں کا نقصان دینے والوں کا محاسبہ کریں گے۔

وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ شرپسند عناصر کی نشاندہی کرکے انہیں کٹہرے میں لائیں گے۔

واضح رہےکہ مسیحی خاتون آسیہ بی بی کی بریت کے خلاف گزشتہ روز ملک بھر میں مظاہرے کیے گئے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے